دنیا

ترکی میں بم دھماکے، پانچ افراد ہلاک

ترکی میں ہونے والے دو بم دھماکوں میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور بائیس دیگر زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق یہ بم دھماکے جنوبی ترکی میں واقع شہروں دیاربکر اور وان میں ہوئے۔ دوسری جانب ترک فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنوب مشرقی ترکی میں حالیہ دو دنوں کی جھڑپوں میں ایک ترک فوجی اور پی کے کے، کے نو افراد مارے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ مشرقی اور جنوب مشرقی ترکی کے کرد آبادی کے علاقوں میں گذشتہ دس مہینوں سے ترک فوج اور پی کے کے، کے درمیان شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے جن میں سیکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button