پاکستان

شہید خرم زکی کے جنازے میں عوام نے ایم کیو ایم کے رہنما فارق ستار کو تقریر کرنے سے روک دیا

شیعیت نیوز: سماجی رہنما و انسانی حقوق کے علمبردار معروف صحافی خرم زکی کے جنازے میں ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کو سی ایم ہاوس پر مشتعل ہجوم نے تقریر کرنےسے روک دیا، عوام سے جنازے کو سیاسی شو نا بننے پر زور دیا۔

اطلاعات کے مطابق شہید خرم زکی کے جلوس جنازہ میں جب ٹرک انتظامیہ نے فاروق ستار کو تقریر کی دعوت دی تو ملت جعفریہ کے شہید استاد سبط جعفر اور علامہ آفتاب حیدر جعفری کی شہادت کے زخم یک دم تازہ ہوگئے اور انکے سامنے وہ مناظر آگئے کہ جب ایم کیو ایم کے رہنما اور گورنر سندھ شیعہ مسلمانوں کے قاتلوں اورنگزیب فاروقی اور احمد لدھیانوی کےساتھ ڈارننگ روم میٹنگ کیا کرتےتھے، اسی وجہ سے عوام نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنویئر فاروق ستار کو تقریر کرنے سے روک دیا۔

دوسری جانب شہید خرم زکی کے جنازے میں سیاسی جماعتوں واحد ایم کیو ایم کے علاوہ کسی بھی دوسری سیاسی جماعت کے رہنماوں نے شرکت نہیں ،اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار ،عامر خان اور علی رضا عابدی موجود تھے،  بظاہر ایم کیو ایم ملت جعفریہ کے درد و غم میں دیگر پارٹیوں کی نسبت ساتھ کھڑی نظر آتی ہے ،لیکن ملت جعفریہ کی پرانی یادیں بھی ابھی ٹھنڈی نہیں ہوئیں، لہذا وقت کے تقاضہ کو مدنظر رکھتے ہوئے ایم کیو ایم کی قیادت کواپنی صفوں میں چھپی اُن کالی بھیڑوں سے فوری لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے اُنہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کرنا چاہئے جو شیعہ قتل میں براہ راست ملوث رہے یا سہولت کاری کی۔

اسی طرح شیعہ قوم سے بھی گذارش ہے کہ عوامی اجتماع میںآئے مہمان سیاسی رہنماوں کے ساتھ ناروا سلوک ملت جعفریہ کو مزید سیاسی تنہائی کا شکار بناسکتا ہے، لہذا ایسے موقع پر جذبات کو بے لگام نا ہونے دیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button