پاکستان

سانحہ ڈی آئی خان کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کے تحت کراچی سمیت ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے

شیعیت نیوز:  ڈیرہ اسماعیل خان ایک ہی دن میں چار شیعہ پروفیشنلز کی ٹارگیٹ کلنگ کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کے ملک گیر احتجاج کیا، اطلاعات کے مطابق علامہ راجہ ناصر عباس کی اپیل پر ملک بھر میں بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے کیئے گئے ۔

کراچی ،اسلام آباد، پشاور، ڈی آئی خان، ملتا ن ،لاہور سمیت ملک بھرمیں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں شرکائ نے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیااور خیبر پختونخوا کی حکومت کی بے حسانہ خاموشی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

دوسری جانب سانحہ ڈی آئی خان کے خلاف آج ملک بھر میں ہونے والے احتجاج کے بعد سی ٹی ڈی پولیس نے شھید مختیار حسین کے بھائی مظہر عباس، شھید اختر حسین کے بیٹے مدثر حسین اورشھید مرتجز زیدی کے سسر سید مستان حسین زیدی ایڈووکیٹ کی مدعیت میں ملک دشمن اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) کے دہشتگردوںکے خلاف قتل و دہشتگردی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔

جبکہ گزشتہ روز ہونے والی دہشت گردی کے واقعات کے باعث شہر بھر میں سوگ کی سی کیفیت رہی۔ پولیس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ ڈی پی او یاسر آفریدی نے تکفیری دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے مختلف ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں، پولیس نے تھانہ سٹی اور تھانہ کینٹ سمیت مضافاتی علاقوں میں ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں سپاہ صحابہ (اہلسنت و الجماعت)، لشکر جھنگوی، ٹی ٹی پی کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔ آپریشن کے دوران پولیس نے کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں کے پچاس سے زائد ارکان کو گرفتار کرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button