پاکستان

ڈیرہ اسماعیل خان پھر لہولہان: چار شیعہ پروفیشنلز سپاہ صحابہ کی فائرنگ سے شہید

شیعیت نیوز: ڈیرہ اسماعیل خان میں کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے دو مختلف واقعات میں ۴ شیعہ پروفیشنلز کو ٹارگیٹ کرکے شہید کردیا ہے، اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے پیسوں پر پلنے والی تنظیم کالعدم سپاہ صحابہ (اہلسنت و الجماعت ) کے کارکنوں نے دو وکیلوں سمیت دو استاتذہ کو فائرنگ کرکے شہید کیا۔

شیعیت نیو زکے نمائدہ کے مطابق پہلا واقعہ مورالی موڑ کے قریب پیش آیا جہاں اہلسنت و الجماعت کے موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں نے ماسڑ مختار اور ماسٹر اختر حسین پر فائرنگ کی ،ماسٹر مختار موقع پر ہی شہید ہوگئے تھے جبکہ ماسٹر اختر حسین کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

اسی طرح دوسرا واقعہ گرڈ اسٹیشن روڈ کے علاقہ میں پیش آیا جہاں ان دہشتگردوں نے سینئر وکیل عاطف علی زیدی اور متجز زیدی پر فائرنگ کی جہاں دونوں وکیل موقع پر ہی جام شہادت نوش کرگئے۔ یہ دونوں واقعات ۷ گھنٹے کے اندر اندر پیش آئے لیکن خیبر پختونخوا کی حکومت ،پولیس اور قانون فانذ کرنے والے ادارے حرکت میں نا آسکے اور سرعام شیعہ وکلا اور ٹیچرز کو شہید کرنے والے سعودی فنڈ ڈ دہشتگردوں کو پکڑ نے میں ناکام رہے۔

13087919_1731688687054383_5731552980929756228_n.jpg

متعلقہ مضامین

Back to top button