پاکستان

اپوزیشن کی طرف سے پیش کی جانے والی ٹی او آرزکو مسترد کیا جانا حکومتی بدنیتی کا برملا اظہار ہے،علامہ راجہ ناصر عباس

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ اپوزیشن کی طرف سے پیش کی جانے والی ٹی او آرزکو مسترد کیا جانا حکومتی بدنیتی کا برملا اظہار ہے۔ حکومت احتساب کے عمل سے کترا رہی ہے۔پاکستانی عوام پانامہ لیکس کے کرداروں کو بے نقاب کر کے دم لے گی۔قومی خزانے کے مال غنیمت سمجھ کر لوٹنے والوں کا ہر حال انصاف کے کٹہرے میں آنا ہوگا۔مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقتدار پر قابض ٹولا عوامی طاقت سے منتخب نہیں ہو ا بلکہ چور دروازے سے اقتدار میں آیا ہے۔عوام پر ان کی حقیقت آشکار ہو چکی ہے۔ ان عناصر کا کڑا محاسبہ اور لوٹی ہوئی رقم کی واپس منتقلی کے سوا کوئی دوسرا آپشن پاکستان کے عوام کے لیے قابل قبول نہیں۔وزیر اعظم روزانہ بیان بدلنے کی بجائے پارلیمنٹ میں آ کر الزامات کا سامنے کریں۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف حکومت بیرون ممالک سے سرمایہ کاروں کو پاکستان لانے کی دعویدار ہے اور جبکہ دوسری طرف اپنے کاروبار دنیا کے دوسرے ممالک میں پھیلا رکھے ہے۔حکومت کا یہ عمل نہ صرف عوامی بے چینی میں اضافے کا باعث ہے بلکہ پاکستان پر سے دیگر اقوام کے اعتماد کو بھی زائل کر رہا ہے۔حکومتی مشینری اور وسائل کو اقتدار کی بقا کے لیے بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ پاکستان کی بیس کروڑ عوام تعلیم ،صحت، روزگارسمیت دیگر بنیادی سہولتوں کے حصول کے لیے خوار و پریشانی کا شکار ہے۔نوازحکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔حکومت کو چاہیے کہ خود کواحتساب کے لیے باوقار طریقے سے عوام کے سامنے پیش کر دے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے

متعلقہ مضامین

Back to top button