منصورہ : نظام مصطفیٰ ؐ تحریک کی آڑ میں ضیائی فکر لانے کے لئے رہبر کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا
شیعیت نیوز: 77 کی طرز پر نظام مصطفیٰ تحریک چلانے کے لئے دینی جماعتوں کی جانب سے بنائی گئی رہبر کمیٹی کے فیصلوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے آج جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں سٹیئرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ھوا جس میں دینی جماعتوں کے اتحاد کی تمام جماعتوں کی نمائندگی موجود تھی، اجلاس میں ہرصوبے کے بڑے شھروں میں سیمیناروں اور کانفرنسوں کے انعقاد کا اعلان کیا گیا اس سلسلے کی پہلی کانفرنس 12 مئی کو راولپنڈی میں منعقد ہو گی،جس میں سب مرکزی قائدین شرکت اور خطاب کریں گے،ایران سعودی عرب ترکی متحدہ عرب امارات وغیرہ کے سفیروں سے رابطہ کر کے فوری ٹائم لیا جائے گا تاکہ قائدین ان سے مل کر مسلمان ممالک کے درمیان اختلافات پر اپنی اور پاکستانی عوام کی تشویش سے آگاہ کریں گے دوسری جانب یہ بھی طے پایا کہ ہائی کورٹ بارز سے قائدین خطاب کر کے اپنے موقف سے آگاہ کریں جبکہ آئمہ جمعہ جماعت سے رابطہ کر کے عوام آگاہی مہم شروع کی جائے گی اور مشائخ عظام سے بھی رابطے کئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ ۷۷ کی دہائی میں بھی دینی جماعتوں نے ایک نظام مصطفی تحریک چلائی تھی جسکا نتیجہ دس سالہ ضیاٗ الحق جیسے ڈکٹیٹر کی صورت میں سامنے آیا اور آج تک پاکستان اس دس سالہ ضیائی دور کا خمیازہ خطرناک دہشتگردی کی صورت میں بھکت رہا ہے، اب بار پھر دینی جماعتیں ایک نئی نظام مصطفی تحریک چلانے کا ارادہ رکھتی ہیں جبکہ عوام کا مطالبہ ہے کہ پہلے پچھلی نظام مصطفیٰ تحریک کی کارگردگی تو پاکستانیوں کو بتائی جائے ۔
دھیاں رہے کہ اس رہبر کمیٹی میں اہلسنت حنفیوں کی نمائندہ جماعت پاکستان عوامی تحریک(ڈاکڑ طاہر القادری)، بریلویوں کی جماعت(سنی اتحاد کونسل) اور شیعہ جماعت مجلس وحدت مسلمین شامل نہیں ہیں، جبکہ شیعوں کی جانب سے اسلامی تحریک( شیعہ علماٗ کونسل)اس کمیٹی کا باقاعدہ حصہ ہے، آج کے اجلاس میں اسلامی تحریک کی طرف سے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے شرکت کی تھی۔