ایران

ایران امریکی سپریم کورٹ کے ڈاکے کے سامنے ڈٹ جائے گا: ابوترابی فرد

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر محمد حسن ابوترابی فرد نے کہا ہے کہ ایران بین الاقوامی رہزنوں اور ڈاکوؤں کے سامنے ڈٹ جائے گا۔

محمد حسن ترابی فرد نے تہران میں ایشیائی پارلیمانی کونسل کی سماجی اور ثقافتی امور کی مستقل کمیٹی کے اجلاس میں ایران کے مرکزی بینک کے اثاثوں سے دو ارب ڈالر نکالنے کے سلسلے میں امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ چوری اور ڈاکہ ظاہر کرتا ہے کہ انسانی معاشرے کو بین الاقوامی لٹیروں اور ڈاکوؤں کے مقابل کہ جو اپنی فوجی طاقت کے ذریعے دوسری قوموں پر ظلم کرتے ہیں، ٹھوس موقف اپنانا چاہیے اور ان کے سامنے ڈٹ جانا چاہیے۔

ابوترابی فرد نے کہا کہ تمام قومیں جان لیں کہ اگر انھوں نے امریکی سپریم کورٹ کے مقابل ٹھوس موقف اختیار نہ کیا تو یہ بین الاقوامی لٹیرے اور ڈاکو قوموں کے مفادات اور ذخائر کو لوٹ لیں گے، ایران نے اب تک دکھا دیا ہے کہ وہ ان کے سامنے کھڑا ہے اور ڈٹا رہے گا۔

ایرانی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر نے تہران میں ایشیائی پارلیمانی کونسل کی سماجی اور ثقافتی امور کی مستقل کمیٹی کے اجلاس کے انعقاد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کمیٹی میں تشدد کا مقابلہ کرنے، قوموں کے ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات کی اصلاح ، تشدد اور دشمنی کو ختم کرنے کے سلسلے میں بات چیت ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button