یمن

یمن میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کا سلسلہ بدستور جاری

سعودی عرب کے ایجنٹوں اور یمن کے مفرور سابق صدر منصور ہادی کے افراد کی جانب سے یمن میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
منصور ہادی کے حامی افراد نے پیر کے روز صوبہ الجوف کے دو قصبوں پر حملے کیے۔ ان افراد نے مارب شہر میں یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ٹھکانوں پر بھی حملہ کیا۔

دوسری جانب القاعدہ کے افراد نے بھی عدن ایئرپورٹ پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔

یمن میں دس اپریل سے اقوام متحدہ کی نگرانی میں جنگ بندی پر عمل درآمد شروع ہوا لیکن سعودی عرب نے اتوار کے روز بھی یمن کے مختلف علاقوں پر حملہ کر کے اس کی خلاف ورزی کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button