عراق

عراقی فورس داعش کے آخری ٹھکانے میں داخل

 عراق کی عوامی رضاکار فورس نے پیر کے روز الدولاب کے علاقے میں داعش کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر اچانک حملہ کیا اور وہ پولیس سینٹر اور الدولاب اسکوائر کو آزاد کرانے میں کامیاب ہو گئی۔

الدولاب کا علاقہ ہیت شہر کے مغرب میں داعش کے دہشت گردوں کا آخری ٹھکانہ سمجھا جاتا ہے اور الرمادی شہر کے مغرب میں ستر کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اسی طرح شہر الدولاب تک بارہ کلومیٹر کا علاقہ دہشت گردوں کے وجود سے پاک کر دیا ہے۔ عراقی فوج کی پیش قدمی کے ساتھ ہی فوج کے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے آزاد ہونے والے علاقوں میں بموں کو ناکارہ بنانے کا کام شروع کر دیا ہے۔

دوسری جانب عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے ہیت شہر کے مغربی نواحی علاقے میں اپنی پیش قدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے دولیہ گاؤں کو آزاد کرا لیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button