دنیا

پینٹاگون کی جانب سے شام اور عراق میں امریکہ کے ہوائی حملوں میں عام شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف

امریکی وزارت جنگ پینٹاگون نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں اعتراف کیا ہے کہ شام اور عراق میں گزشتہ پانچ ماہ کے دوران امریکہ کے ہوائی حملوں میں کم از کم بیس عام شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔

ارنا نے نیویارک ٹائمز کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ عراق اور شام میں تعنیات امریکی فوج کے کمان مرکز نے جمعہ کے روز ایک بیان جاری کیا ہے جس میں ان ملکوں میں گزشتہ پانچ ماہ کے دوران امریکہ کے ہوائی حملوں میں بیس عام شہریوں کے مارے جانے کا باضابطہ طور پر اعتراف کیا ہے۔

اس بیان کے مطابق امریکی فوجیوں نے دس دسمبر سے لے کر رواں سال دو فروری تک شام اور عراق میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لیے مجموعی طور پر عراق میں چھے اور شام میں تین ہوائی حملے کیے۔

یہ ایسے وقت میں ہے کہ جب امریکی میڈیا نے ان ہوائی حملوں میں مرنے والے عام شہریوں کی تعداد تئیس بتائی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button