پاکستان

کراچی میں پولیس اہلکاروں کی شہادت نے ثابت کردیا کہ آج بھی شہر میں دہشت گردوں کی کمین گاہیں موجود ہیں علامہ مختار امامی

  مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں انسداد پولیو مہم کی ٹیم کی سیکورٹی پر مامور 7 پولیس اہلکاروں کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف آپریشن کیے بغیر کراچی اور ملک میں امن و قیام ممکن نہیں ،پولیو مہم معطل نہ کی جائے، ایسا کرنا دہشت گردوں کی بالادستی قبول کرنے کے مترادف ہوگ ، ملک کو دہشت گردی سے مکمل نجات دلائی جائے ، اورنگی ٹاون کراچی کالعدم دہشت گرد مذہبی انتہا پسندوں کا مرکز ہے لیکن ادارے ان کے خلاف آپریشن سے کیوں گریزاں ہیں۔ اپنے بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ حکمران طبقہ دہشت گردی پر قابو پانے میں سنجیدہ نہیں، کالعدم جماعتیں ہوں یا چھوٹو گینگ ہر دہشت گرد عناصر کے پیچھے یہی عناصر ان کی سرپرستی کرتے ہیں، 7 پولیس اہلکاروں کی شہادت یہ پیغام دے رہی ہے کہ آپریشن ضرب عضب کا دائرہ کار تکفیری مدارس، کالعدم تکفیری جماعتوں کے خلاف ملک کے طول و عرض میں پھیلایا جائے تاکہ وطن عزیز کو ان کی دہشت گردی سے پاک کیا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کو چاہیئے کہ محض بیانات دینے اور کمیشن یا کمیٹی بنانے کے بجائے صوبے بھر میں دہشت گردوں کے مراکز سمیت دہشت گردوں کے ریاستی اور سیاسی سہولت کاروں پر بھی ہاتھ ڈالا جائے تاکہ ان کی ریاستی اداروں میں رسائی کو روکا جاسکے۔علامہ مختار امامی نے شہید ہونیوالے پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں خانوادہ شہداء ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ پوری قوم کھڑی ہے، شہید پولیس کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button