ایران

استنبول میں ہونے والا او آئی سی اجلاس تسلط پسند طاقتوں کے زیادہ سے زیادہ اثر و رسوخ کا باعث بنا:آیت اللہ آملی لاریجانی

اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ استنبول میں ہونے والا او آئی سی اجلاس تسلط پسند طاقتوں کے زیادہ سے زیادہ اثر و رسوخ کا باعث بنا ہے

ایران کی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ آملی لاریجانی نے استنبول میں ہوئے او آئی سی کے اجلاس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ او آئی سی نے ایسا اجلاس کیا کہ جس کی وجہ سے تسلط پسند طاقتوں کا اثر و رسوخ اور زیادہ بڑھ گیا –

آیت اللہ صادق آملی لاریجانی نے پیر کو عدلیہ کے اعلی حکام کے اجلاس میں کہا کہ استنبول کے او آئی سی اجلاس کے اختتامی بیان میں اسلامی جمہوریہ ایران اور حزب اللہ کے خلاف نکات شامل تھے جنھیں منظوری دی گئی – انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ اور دیگر حکومتی عہدیداروں سے کہا کہ وہ اس سلسلے میں ٹھوس اور اصولی ردعمل کا مظاہرہ اور اسلامی جمہوریہ ایران کے اہداف اور اصولوں کا دفاع کریں –

عدلیہ کے سربراہ نے کہا کہ سعودی عرب جیسا ملک جو یمن میں بچوں اور خواتین کا قتل عام کر رہا ہے اور یمن کا محاصرہ کئے ہوئے ہے ایران کے سلسلے میں اس قسم کی باتیں کرنے کا حق نہیں رکھتا – انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ایک ایسے اسلامی ادارے کو جو مسلمانوں کے دفاع کے لئے بنایا گیا ہے انحرافی راستہ اختیار نہیں کرنا چاہئے – انہوں نے عالمی سطح پر خاص طور پر مسلم ملکوں میں ہونے والے مظالم پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو آج انصاف اور معنویت کی ضرورت ہے –

متعلقہ مضامین

Back to top button