مشرق وسطی

شام میں پارلیمانی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کا آغاز

شام کے الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ سبھی علاقوں کے پولنگ مراکزپر ووٹنگ مکمل ہوگئی ہے اور اب ووٹوں کی گنتی کا کام شروع ہوگیا ہے – الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ ووٹوں کی گنتی کا عمل الیکشن کمیشن کی نگرانی میں انجام پارہاہے – شام کے انتخابی قانون کے مطابق ووٹنگ ختم ہونے کے بعد بیلٹ بکسوں کو پولنگ مراکز میں ہی کھولا جاتاہے اور بیلٹ پیپروں کی گنتی الیکشن کمیشن کی بنائی گئی کمیٹی کے سربراہ یا پھر اس کے نمائندوں کی موجودگی میں سب کے سامنے ہوتی ہے- شام کے پارلیمانی انتخابات کے لئے بدھ کو ووٹ ڈالے گئے – شام کی پارلیمنٹ کی دوسوپچاس نشستوں کے لئے ساڑھے تین ہزار امیدوار میدان میں تھے – شام میں دہشت گردوں کے ذریعے مسلط کی گئی جنگ کے بعد بھی عام انتخابات کا انعقاد اور لوگوں کی انتخابات میں شرکت شام کی حکومت عوام اور فوج کی بڑی کامیابی تصور کی جارہی ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button