پاکستان

داعش کی مجال نہیں کہ پارچنار کے غیور شیعیوں پر حملہ آور ہوں، علامہ عابد حسینی

 شیعیت نیوزـ :پاک افغان سرحد کشیدگی کے موقع پر علامہ سید عابد حسین الحسینی نے کہاہے کہ داعش کی مجال نہیں کہ پاراچنار کے غیور شیعیوں پر حملہ آور ہو۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک ماہ سے حکومت کی جانب سے عوام یہ خبر دی جارہی ہے کہ پاک افغان سرحد کی طرف سے پاراچنار پر حملے کا خدشہ ہے۔ سرحد کے قریب علاقے کے مکینوں کو ڈراونی خبر دے کر علاقے کو خالی کرانے کی کوشش بھی کی جارہی ہے۔ اس موقع پر علامہ سید عابدحسین الحسینی نے کہا کہ پاراچنار کے عوام ایسی کوئی غلطی نہ کریں کہ اپنے علاقے کو چھوڑ کر دوسرے علاقے میں جائے، بلکہ مرد مجاہد بن کر میدان میں حاضر ہوکر دشمن خداد ملک پاکستان کو مخفوظ رکھو، اور دشمن کا مقابلہ کرکے دنیا میں ایک بار پھر اپنی مثال تازہ کریں۔ لیکن دوسرے سرحدات میں موجود عوام کو تو سرحدی فسادات میں استعمال نہیں کیا جاتا ہے پاراچنار کے عوام کو بارہا تنبیہات دینا سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک نقشے کے تحت اس علاقے کومیدانِ جنگ بنایاجارہا ہے۔ موجودہ سازشوں کوسمجھنے کیلئے قوم کوبیدار رہنے کی ضرورت ہے۔ کوئی بھی گھر خالی نہ کرے۔ کوئی بھی علاقہ نہ چھوڑے، یہاں تک کہ کوئی بھی اپنے بال بچوں کو بھی گھر سے نکالنے اور علاقہ چھوڑنے کا مت سوچے۔ ہمیں اگر مرنا ہے تو اپنی زمین میں مرنا ہے۔ جنگ سے پہلے علاقے میں پروپیگنڈا ایک سازش دیکھی جارہی ہے۔ تاہم اگر پاکستان پر مصیبت آگئی تو ہم سب سے پہلے ہونگے۔ اور ملک دشمن کو سبق سکھانا ہمیں آتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button