پاکستان

گلگت: حکومت آمرانہ روش سے باز نہ آئی تو حکومت ہٹاو تحریک چلائیں گے، ایم ڈبلیو ایم

شیعیت نیوز: گلگت بلتستان کے عوام قدرتی آفات میں گھرے ہوئے ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ کشمیر میں اپنی جماعت کی الیکشن مہم میں مصروف عمل ہیں۔رکن صوبائی اسمبلی کیپٹن محمد شفیع پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے جیل بھیج کر حکومت ریاستی د ہشت گردی کو فروغ دے رہی ہے۔

    مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عارف قنبری،الیاس صدیقی،حاجی رضوان علی،محمد عیسی ایڈوکیٹ اور مطہر عباس نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت گلگت بلتستان کے آفت زدہ عوام کوکسی قسم کا ریلیف پہنچانے میں ناکام ہوچکی ہے۔علاقے میں قحط کا سماں ہے اور حکومت غائب ہے تمام رابطہ سڑکیں تباہ ہوچکی ہیں صوبائی د ارالحکومت سے تمام علاقوں کا رابطہ منقطع ہوچکا ہے۔ان رہنمائوں نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتہ گزرجانے کے باوجود رابطہ سڑکوں کا بحال نہ ہونا حکومت کی ناقص کارکردگی کا ثبوت ہے علاقے میں دوائیوں کی قلت پیدا ہوچکی اور دور افتادہ علاقوں کے عوام کئی کئی گھنٹے پیدل سفر کرکے مریضوں کو ہسپتال شفٹ کررہے ہیں۔شاہراہ قراقرم کی بندش سے پھنسے ہوئے مسافر وں کو بھی کسی قسم کا ریلیف نہ پہنچ سکا اور مسافر سینکڑوں میل پیدل مسافت طے کرکے گلگت پہنچے ہیں ان حالات میں ریاست اپنی ذمہ داریوں سے جان چھڑاکر غائب ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ رکن صوبائی اسمبلی کیپٹن شفیع کو عوامی حقوق کیلئے آواز بلند کرنے پر قانون کا غلط استعمال کرکے جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیلنا حکومت کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔کیپٹن شفیع سمیت 20 متاثرین کے خلاف انسداد دہشت گردی کے تحت مقدمات قائم کرکے جیل بھیج کر ریاستی دہشت گردی کو فروغ دیا جارہا ہے۔اسمبلی میں عوامی مسائل کی نشاندہی نیز حکومت کی بے حسی اور منفی اقدامات کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو انسداد دہشت گردی کے تحت مقدمات قائم کرنا اور انہیں شیڈول فور میں رکھنا عوامی آواز کو دبانے کی آمرانہ مشق ہے ،اگر کیپٹن شفیع سمیت دیگر متاثرین جنہیں بلا جواز پابند سلاسل کیا گیا ہے کو فوری رہا نہ کیا گیا اور

 

 

متعلقہ مضامین

Back to top button