پاکستان

علامہ راجہ ناصر کو سیکرئٹری جنرل منتخب ہونے پر مذہبی و سیاسی جماعتوں کی جانب پیغامات کا سلسلہ جاری

شیعیت نیوز: علامہ ناصر عباس جعفری کو مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر ملک کی نامور سیاسی ،مذہبی اور سماجی شخصیات کی طرف سے نیک خواہشات پر مبنی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔مختلف شخصیات کی طرف سے موصول ہونے والے پیٖغامات میں کہا گیا کہ علامہ راجہ ناصر عباس پر مرکزی عہدیدران کی طرف سے اعتماد کا اظہار جماعت کے لیے ان کی مخلصانہ کاوشوں کا بین ثبوت ہے۔علامہ ناصر وطن عزیز کے استحکام اور یکجہتی کے لیے نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔آپ کی صورت میں اس جماعت کو ایک بے خوف اور نڈر لیڈر کی قیادت میسر ہے۔علامہ ناصر عباس کو مبارکباد دینے والوں میں پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین، سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا،جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ،پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈہ پور،تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین،جمعیت علمائے پاکستان نیازی گروپ کے رہنماپیر معصوم نقوی،پیر عنصر فرید چشتی،ڈاکٹر امجد چشتی، جمعیت علمائے پاکستان نورانی کے ابو الخیر زبیراور سول سوسائٹی کے اراکین شامل ہیں۔

اسلام آباد( ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماملک اقرار حسین اور علامہ غلام حر شبیری کے والد کے انتقال پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماوں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، علامہ امین شہیدی، سید مہدی عابدی اور علامہ اصغر عسکری سمیت کابینہ کے اراکین اور صوبائی رہنماوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button