مقبوضہ فلسطین

غزہ میں تین فلسطینی شہید ہوگئے

فلسطینی خبررساں ایجنسی قدس نے پیر کو رپورٹ دی ہے کہ رفح کے جنوب میں مصر اور غزہ کی سرحد کے نزدیک ایک سرنگ کے بیٹھ جانے کے حادثے میں تین فلسطینی شہید ہوگئے ہیں ۔ غزہ میں سنیچر کو بھی ایک سرنگ بیٹھ گئ تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ سرنگ مصری فوج کی تخریبی کارروائی کے نتیجے میں تباہ ہوئی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ مصر نے گزشتہ سال سے رفح کے علاقے میں فلسطینیوں کی سرنگوں کو تباہ کرنے کے لئے تخریبی کارروائیوں کا آغاز کیا ہے۔ مصری فوج ، فلسطینیوں کی سرنگوں کو تباہ کرنے کے لئے بہت سی سرنگوں کا پتہ لگاکے ان میں پانی چھوڑ چکی ہے۔

غزہ دس سال سے سخت محاصرے میں ہے اور فلسطینی عوام نے اپنی بنیادی ترین ضرورتیں پوری کرنے، جیسے کھانے پینے کی اشیا اور دوائیں وغیرہ غزہ منتقل کرنے کے لئے یہ سرنگیں بنائی تھیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button