عراق

یوم شہادت امام نقی علیہ سلام ہزاروں سوگوار سامرہ پہنچ گئے

شیعیت نیوز: یوم شہادت امام علی نقی علیہ سلام کے موقع پر ہزاروں زائریں عراق کے شہر سامرہ میں حرم امام عسکریہ علیہ سلام پہنچ گئے ہیں، سامرا عراق میں واقع شہر ہے جہاں امام علی نقی علیہ سلام کا مزار ہے۔

اطلاعات کے مطابق ہزاروں سوگ وار عراق کے مختلف شہروں سے سفر کرکے سامرہ پہنچےہیں ،جہاں وہ اپنے دسویں امام علیہ سلام کی شہادت پر مجالس و عزاداری برپا کریں گے۔

سرکاری اہلکار سمی المسودی نے میڈیا کو بتایا کہ حکومت نے سوگواران اہلیبت علیہ سلام کی سیکورٹی کے لئے سخت اقدامات کیئے ہیں اور انہیں ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے بھی مکمل انتظامات ہیں۔

حرم عسکریہ علیہ سلام سامرہ میں جو عراق کے دارلخلافہ بغداد سے ۱۲۵ کلو میڑ کے فاصلے پر واقع تاریخی شہر ہے، جہاں امام نقی علیہ سلام کی قبر مبار ک ہے، امام علی نقی علیہ سلام عباسی خلیفہ متوکل نے ۲۵۴ ہجری میں زہر دیکر شہید کردیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button