پاکستان

منی لانڈرنگ کے مجرموں کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں رہا، صاحبزادہ حامد رضا

 لاہور میں سنی اتحاد کونسل کے صوبائی اور مرکزی عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حامد رضا نے کہا ہے کہ سیاست پیسے کیلئے اور پیسے کے ذریعے کا فارمولا دفن کرنا ہوگا، پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے کمیشن اتفاق رائے سے بننا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک غریب اور حکمران امیر ہو گئے ہیں، منی لانڈرنگ کے مجرموں کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں رہا، شرپسند حکمرانوں نے ملک کو دنیا بھر میں بدنام کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے بارے میں دوٹوک پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ کرپشن اور سیاست کے گٹھ جوڑ نے ملک کو تباہ کر دیا ہے، ان بدعنوان اور کرپٹ سیاست دانوں کیلئے اب سیاست میں کوئی جگہ نہیں، عوام ان کے اصلی چہرے پہچانیں اور آئندہ عام انتخابات میں انہیں ناک آؤٹ کر دیں تاکہ ان لٹیروں سے ملکی دولت بچائی جا سکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button