پاکستان

کراچی: شفق موڑ پر فائرنگ سے 2 شیعہ شہید1 زخمی

شیعیت نیوز: کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے دو شیعہ جوان شہید جبکہ شمیم رضوی شدید زخمی ہوگئے ہیں، اطلاعات کے مطابق کراچی میں شفق موڑ کے قریب کالعدم اہلسنت و الجماعت کے دہشتگردوں کی کار پر فائرنگ کرکے شیعہ جوانوں ہاشیم اور علی سجاد کو شہید کردیا ہے جبکہ ڈاکڑ کے مطابق شمیم رضوی زخمی ہیں اور انکے سر میں گولی لگی انکے لئے دعائے صحت کی بھی اپیل کی گئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں جوان شاہ نجف بفرزون سے نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد واپس جارہے تھے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کالعدم اہلسنت وا لجماعت کے دہشتگردوں اور سربراہوں کی رہائی کے بعد ایک بار پھر شیعہ ٹارگیٹ کلنگ کا جن بوتل سے باہر آگیا ہے، یہ کیسا آپریشن ہے کہ ابھی تک دہشتگرد آزاد گھوم رہے ہیں اور شہری انکے نشانہ ہیں؟

متعلقہ مضامین

Back to top button