یمن

یمن: صوبہ تعز کے کئی علاقوں پر سعودی جنگی طیاروں کی بمباری

سعودی عرب کی سرکردگی میں یمن کے خلاف کئی عرب ملکوں کے اتحاد نے صوبہ تعز کے شہروں الوازعیہ، حذران، الضباب اور الصالح پر بمباری کی ہے جس میں کئی رہائشی گھر اور پبلک مقامات تباہ ہو گئے۔ ابھی تک ان حملوں میں ہونے والے جانی نقصان کے بارے میں تفصیلات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے اسی طرح صوبہ تعز کے مشرقی علاقے میں سوفتیل ٹیلے اور صدارتی محل پر بھی بمباری کی۔

دوسری جانب صوبہ لحج کے مرکز الحوطہ شہر میں عوامی رضاکار فورس اور یمن کے مفرور سابق صدر منصور ہادی کے زرخرید افراد کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔

یمن سے موصولہ ایک اور رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز صوبہ عدن کے شہر المنصورہ میں ایک زوردار بم دھماکہ ہوا ہے۔ بعض ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ اس دھماکے کے نتیجے میں بہت سے افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس میں اب تک ہزاروں عام شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔ جبکہ اس ملک کی اسی فیصد سے زیادہ بنیادی تنصیبات تباہ کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button