دنیا

داعش کی لندن ، روم اور برلن میں حملوں کی دھمکی

 سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گرد  تنظیم داعش کی جانب سے نئی ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں برطانیہ، جرمنی اور اٹلی میں حملوں کی دھمکی دی گئی ہے۔ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کی جانب سے جاری  ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ کل پیرس میں حملے کیے گئے تھے اس کے بعد بیلجئیم کو نشانہ بنایا گیا لیکن اب آئندہ دنوں میں برطانوی دارالحکومت لندن، جرمنی کا دارالحکومت برلن اور اٹلی کے دارالحکومت روم میں حملے کرسکتے ہیں جب کہ جاری کردہ ویڈیو میں لندن اور روم کے علاقوں کو بھی دکھایا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز میں ہونے والے دہشت گردوں کے حملے میں 31 افراد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ گزشتہ سال پیرس میں داعش کی کارروائی میں 130 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button