پاکستان
دہشتگرد مُلا عبدالعزیز کو ریاستی سرپرستی حاصل ثبوت کے باوجود مقدمہ خارج
شیعیت نیوز: سول سوسائٹی کے وکیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملا عبد العزیز کے خلاف شیعہ مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے، فرقہ واریت پھیلانے اور تشدد پر اکسانے کے الزام میں ایف آئی آر درج کرنے کے حوالے سے ہماری دوسری درخواست بھی مسترد کر دی۔ پولیس، رینجرز، فوج، وفاقی حکومت، عدلیہ، کوئی بھی ملا عبد العزیز کے خلاف ایکشن لینے کے لیئے آمادہ نہیں۔ ملا عبد العزیز عرف برقعہ پوش کو کھلی چھٹی دے دی گئی ہے کہ چاہے تو وفاقی دارالحکومت میں سرکاری خطیب بن کر چاہے تو شیعہ مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی کرتا رہے اور چاہے تو عالمی دہشتگرد گروہ داعش کو پاکستان پر حملے کی دھمکیاں دیتا رہے، کوئی شہری اس کے خلاف ایف آئی آر تک نہیں کٹا سکتا۔ اس دہشتگرد کو ریاستی سرپرستی حاصل ہے۔