پاکستان

گرفتار ’را‘ ایجنٹ کا مسئلہ ایران سے نا جوڑا جائے،ایران دوست ملک ہے

شیعیت نیوز: ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے موقع پر میڈیا میں آنے والی ‘منفی خبروں’ پر تنقید کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ہندوستانی جاسوس کی گرفتاری کا معاملہ پاک ایران تعلقات سے نہ جوڑا جائے، چوہدری نثار نے کہا کہ میڈیا میں کچھ عناصر غیر ذمہ داری کا مظاہر کررہے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان  نےکہا کہ پا ک ایران تعلقات کو بہتر دیکھنا نہیں چاہتے، گرفتار ‘را’ ایجنٹ کلبھوشن یادیو کا مسئلہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ہے، اسے ایران سے نہ جوڑا جائے۔

چوہدری نثار نے کہا کہ یہ بات غلط ہے کہ ایران دہشت گردوں کو پاکستان کے خلاف سہولت کار کا کردار ادا کررہا ہے اور یاد رہے کہ ایران پاکستان کے خلاف منفی سرگرمیوں میں ملوث نہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایرانی سفیر نے پاکستان کو برادر ملک قرار دیا ہے۔

ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کو اچھا قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے شیعیت نیوز کے موقف کی تائد کردی

واضح رہے کہ 26 مارچ کو شیعیت نیوز  نے ایک بھارتی جاسوس کی گرفتاری کی آڑ میں پاک ایران تعلقات کو خراب کرنے کے حوالے سے ریسرچ اسٹوری شائع کی تھی جس میں اسی بات کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھاکہ میڈیا میں موجود کچھ تکفیری عناصر پاک ایران تعلقات اور ایرانی صدر کےکا میاب دورے کو ثبوتاژ کرنے کے لئے سرگرم ہوگئے ہیں،آج وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار  نے بھی شیعیت نیوز کے اس موقف کی تائد کرتے ہوئے میڈیا میں موجود شرپسند عناصر کی جانب اشارہ کیا ہے۔اب ضرورت اس امر کی ہے کہ میڈیا میں موجود ان عناصر کے خلاف بھی قانونی کاروائی کی جائے جو دو برادار اسلامی ممالک کے اسٹریجیک سطح کے تعلقات کو خراب کرنے کے درپے تھے۔

’را‘ا یجنٹ کے انکشافات کے بعد تکفیری صحافی کالعدم تنظیموں کو بچانے میدان میں آگئے

raw-agent40083_L.jpg

 

متعلقہ مضامین

Back to top button