عراق

مارچ میں 1119عراقی دہشتگردانہ کاروائیوں میں جانبحق ہوئے، اقوام متحدہ

شیعیت نیوز:  اقوام متحدہ نے اپنے  ایک بیان میں کہا ہے کہ مارچ 2016میں عراق کے مختلف علاقوں میں دہشتگردانہ اقدامات، تشدد اور مسلح جھڑپوں کے نتیجے میں 1119عراقی جاں بحق اور 1561زخمی ہوئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 575اور زخمیوں میں 1196 افراد عام شہری ہیں۔

عراق کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے یان کوبیش نے عراق میں بڑھتے ہوئے تشدد کے واقعات اور جانی نقصان پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ تشدد و دہشتگردی کے واقعات میں عام شہریوں کو پہنچنے والا نقصان ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے کہا کہ عراق میں وزیر اعظم کی جانب سے کابینہ میں تبدیلی اور اصلاحات کے عمل سے اس ملک کے بہتر مستقبل کے لئے کافی امیدیں پیدا ہو گئی ہیں۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق فروری 2016ء میں بھی عراق میں دہشتگردانہ اور تشدد کے واقعات میں 670افراد جاں بحق اور1290افراد زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button