مقبوضہ فلسطین

محمود عباس صہیونی ریاست کے خلاف تحریک انتفاضہ کو کچلنے کی سازشوں میں مصروف

شیعیت نیوز:  اسرائیل کےعبرانی ٹی وی 2 کو دیے گئے ایک انٹرویو میں فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ ’’محمود عباس‘ نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی ماتحت پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کو یہ ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف جاری تحریک انتفاضہ روکنے کے لیے ہرممکن اقدامات کریں۔

انہوں نے کہا کہ ان کے حکم پر عباس ملیشیا کے اہلکار فلسطینی طلباء کے بستوں کی تلاشی لیتے ہیں تاکہ ان کےقبضے سے چاقو یا اس نوعیت کی کوئی دوسری خطرناک شے برآمد کرکے یہودیوں کو حملوں سے بچایا جاسکے۔

انہوں نے  کہا کہ ہم خود بھی فلسطینی نوجوانوں کوصہیونی فوجیوں پر حملوں سے روکنے کی کوشش کررہے ہیں کیونکہ  فلسطینیوں کی جانب سے یہودی فوجیوں پر چاقو سے حملے نامعقول ہیں اور فلسطینی اتھارٹی اس طرح کی کارروائیوں کی کسی صورت میں اجازت نہیں دے گی۔

محمود عباس نے مزید  کہا کہ فلسطینی اتھارٹی تشدد پراکسانےکے کسی بھی عمل کی تحسین نہیں کرتی کیونکہ  تشدد کا سلسلہ فلسطینیوں کی جانب سے ہو یا اسرائیلیوں کی جانب سے دونوں صورتوں میں قابل مذمت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button