عراق

ابوبکر البغدادی کی بیوی منظر عام پر آگئی، اہم راز اگل دیئے

شیعیت نیوز: شام میں برسرپیکار شدت پسند تنظیم داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی سابقہ بیوی سجا الدلیمی(Saja al-Dulaimi)جسے 2014ءمیں جعلی دستاویزات پر لبنان میں داخل ہوتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا، اب منظرعام پر آ گئی ہے اور اپنے سابق شوہر کے بارے میں بہت سے راز بتا کر دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ حراست کے دوران پہلی بار اس خاتون پر منکشف ہوا کہ اس کا شوہر، جسے وہ ایک یونیورسٹی لیکچرر سمجھتی تھی، دراصل دنیا کا مطلوب ترین شخص تھا۔ حراست کے دوران سجا الدلیمی کو تفتیش کاروں نے ابوبکر البغدادی کی تصاویر دیں اور اس سے پوچھا کہ کیا وہ اس شخص کو جانتی ہے؟اس نے کہا کہ ”ہاں! “مگر اس کی نظروں میں وہ ایک لیکچرر تھا۔ مگر جب تفتیش کاروں نے اسے بتایا کہ یہ داعش کا سربراہ ابوبکر البغدادی ہے تو اسے زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا۔

برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق سجا الدلیمی کا کہنا تھا کہ”ہماری شادی کے اتنے عرصے بعد یہ انکشاف بہت تکلیف دہ تھا کہ میرا شوہر دنیا کا خطرناک ترین شخص تھا۔“ سجا الدلیمی کا پہلا شوہر عراق کے ایک مزاحمت کار جنگو گروپ سے تعلق رکھتا تھا اور شادی کے ایک سال بعد ہی لڑائی میں جاں بحق ہو گیا۔ اس کی موت کے بعد سجا الدلیمی نے ابوبکر البغدادی سے شادی کر لی تھی۔ سجا الدلیمی جڑواں بچوں کی ماں تھی اور اس کے ایک چچا نے اس کی ابوبکر البغدادی سے دوسری شادی کروائی تھی۔ سجا الدلیمی کا کہنا تھا کہ ”میں ابوبکر البغدادی سے شادی کے محض تین ماہ بعد ہی اسے چھوڑ کر فرار ہو گئی تھی۔ مجھے اس سے بالکل بھی محبت نہیں تھی۔ وہ اس طرح کا شخص تھا کہ کوئی اس سے بات بھی نہیں کر سکتا تھا۔بسا اوقات وہ کئی کئی دن کے لیے غائب ہو جاتا تھا۔ اس نے مجھ سے 2009ءمیں آخری بار رابطہ کیا تھا اور کہا تھا کہ اگر میں واپس آنا چاہوں تو آسکتی ہوں۔“

متعلقہ مضامین

Back to top button