پاکستان

اپنے آپکو جہادی بنا کر پیش کرنیوالے اصل میں یہودیوں کے ایجنٹ ہیں، علامہ شہنشاہ نقوی

شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما اور خطیبِ مسجد باب العلم علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہے کہ دہشت گرد پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے، سانحہ لاہور بڑا سانحہ ہے اور پوری قوم اس پر سوگوار ہے، ہم قاتلوں کی گرفتاری اور سازش کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ فیڈرل بی ایریا گلبرگ میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اور کالعدم تنظیمیں معصوم اور بےگناہوں کا خون بہا رہی ہیں اور یہ عناصر نہیں چاہتے ہیں کہ پاکستان مستحکم ہو اور عوام چین و سکون کے ساتھ رہ سکے، مختلف مکاتب فکر اور مذاہب کے پیروکاروں کو نشانہ بنانا کہاں کا اسلام ہے، ایسے عناصر جو اپنے آپ کو مسلمان اور جہادی بنا کر پیش کرتے ہیں، وہ اصل میں یہودیوں کے ایجنٹ ہیں اور ان کا مقصد مسلم امہ کو نقصان پہنچانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ان دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ ہو اور پورے ملک کی طرح پنجاب میں سخت آپریشن کیا جائے، کیونکہ اس وقت صوبہ پنجاب ہی دہشت گردوں کا گڑھ تصور کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button