عراق

عراق میں تکریت کی آزادی داعش کے زوال کا باعث بنی، فواد معصوم

عراق کے صدر فواد معصومعراق میں داعش کے قبضے سے اکتیس مارچ کو تکریت کی آزادی کی سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ جب تک دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ کر نہیں پھینکا جائے گا وہ علاقے کے ملکوں اور پوری دنیا کے لئے بدستور ایک بڑا خطرہ بنی رہے گی۔

انھوں نے عراق میں دہشت گردی کے مقابلے میں سیکورٹی فورسز اور عوامی رضاکار فورسز کے درمیان پیدا ہونے والی یکجہتی کو سراہتے ہوئے اسے ملک کے مختلف سیاسی و اقتصادی مسائل کے مقابلے میں قومی اتحاد کی تقویت کا ایک سبق اور نمونہ قرار دیا۔

فواد معصوم نے عراقی عوام کے مسائل و مشکلات کا خاتمہ کرنے کی غرض سے آزاد ہونے والے علاقوں کی تعمیر نو کے لئے اندرون ملک اور بین الاقوامی سطح پر ہمہ جہتی امداد و حمایت اور اسی طرح داعش دہشت گرد گروہ کے ہاتھوں مارے جانے والے عراقیوں کو یاد رکھے جانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

واضح رہے کہ عراق کے صوبے صلاح الدین کے شہر تکریت کو گذشتہ سال اکتّیس مارچ کو داعش دہشت گرد گروہ کے قبضے سے مکمل طور پر آزاد کرا لئے جانے کے بعد اس صوبے کے گورنر ہاؤس پر عراق کا قومی پرچم لہرا دیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button