دنیا

مودی کا دورہِ سعودی عرب، عرب و امریکی میڈیا کا پاکستان پر الزام

شیعیت نیوز: مودی کے سعودی عرب دورے سے صرف چند دن قبل پاکستان نے نیودلھی پر الزام لگایا ہے کہ وہ دہشتگردوں اور علحیدگی پسندوں کی مدد کررہا ہے شوئون الخلیج (alkhaleejaffairs)نے نیویارک ٹائمز اخبار کے ایک مضمون کا عربی ترجمہ نشر کیا ہے کہ جس کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھار تی جاسوس کی خبر بھارتی وزیر اعظم موودی کےسعودی عرب کے دورے سے چنددن قبل سامنے آئی ہے مودی کے اس دورے میں بھارت اور سعودی عرب کے درمیان سیکوریٹی ،تجارت اور دونوں ممالک کے تعلقات پر گفتگو اور معاہدے طے پاینگے۔ادھر عرب اخبار الریاض بھارتی وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب کے بارے میں کہتا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم مودی سعودی عرب میں پاکستان کے خلا کو اسٹراٹیجکلی پُر کرنے کی کوشش کرے گا کیونکہ پاکستان  نے سعودی عرب افواج بھجنے سے انکار کیا تھا اور یوں دونوں ملکوں میں دفاعی اور اسٹراٹیجک معاملات ٹھنڈے پڑ چکے ہیں ۔اس دورے میں دونوں ممالک تجارت کے حجم کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ سیکوریٹی معاملات پر بھی اہم معاہدے کرینگے ۔بھارت انرجی کی 20فیصد ضرورت کو سعودی عرب سے لیتا ہے جبکہ دنوں ملکوں کے درمیان تجارت کا حجم 731ارب ڈالر کا ہے اخبار کے مطابق بھارت اس وقت قیمتوں کے کم ہونے کے سبب خام تیل کو زخیرہ کرنا چاہتا ہے اور اس لئے اس کی جانب سے تیل کی مزید ڈیمانڈ سامنے آسکتی ہے   بھارت 004کیمپنیاں سعودی میں کام کرتیں ہیں جبکہ سعودی 40کمپنیاں بھارت میں فعال ہیںسعودی عرب بھارت کا چوتھا سب سے بڑا تجارتی شریک ہے جبکہ بھارت کے سب سے زیادہ ملک سے باہر کام کرنے والے شہریوں کی تعداد سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں ہے جو8.2ملین سے زائد ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button