پاکستان

فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کیلئےکراچی میں ٹائیگر گروپ بنانا چاہتا تھا، بھارتی ایجنٹ

شیعیت نیوز: ڈی جی آئی ایس پی آر نے آج اسلام آباد میں وزیر اطلاعات پرویز رشید کے ساتھ اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان سے گرفتار انڈین ایجنٹ نے بلوچستان سمیت کراچی میں تخریب کاری کا اعترا ف کیاہے، پریس کانفرنس کے دوران بھارت کے حاضر سروس را ایجنٹ کل بھوش کی اعترافی ویڈیو بھی چلائی گئی جسمیں اس نے کہا وہ بھارت کی نیوی کا حاضر سروس افسر ہے، اس نے پاکستان میں کئی تخریب کاریوں میںملوث ہونے کا اعتراف بھی کیا، بھارتی ایجنٹ نے یہ بھی کہا کہ وہ کراچی میں ایک ٹائیگر گروپ بنانا چاہتا تھا جسکا مقصد شہر میں فرقہ وارانہ فسادا ت اور ٹارگیٹ کلنگ تھا۔

دھیاں رہے کہ کراچی شہرمیں کالعدم فرقہ پرست جماعتوں اور سیاسی کٹھ جوڑ کے نتیجے میں پہلے ہی معصوم شہری فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کے نتیجے میں شہید ہوچکے ہیں ، بھارتی خفیہ ایجنسی کے اس افسر کے انکشاف کے بعد شہر کراچی میں فرقہ وارانہ کلنگ میں ملوث کالعدم اہلسنت ولجماعت، کالعدم لشکر جھنگوی اور دیگر مدارس جو تکفیری و کفر کے فتویٰ جاری کرتے رہے ہیں انکے خلاف فوری آپریش کرکے انکے بھارتی خفیہ تنظیم ’را‘ کے ساتھ تعلقات کاپتہ لگا عوام کے سامنے انکے مکروہ چہرے جن پر انہوں نے فرقہ اور اسلام کا لبادہ اُڑھ رکھا ہے اسے آشکاکیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button