ایران

ایران کی قومی سلامتی کونسل کی جانب سے سانحہ لاھور کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران نے لاہور بم دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے انسانیت سوز اقدامات کا کسی بھی مذہب سےدور کا کوئی واسطہ نہیں ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کے سکریٹری علی شمخانی نے پاکستان کی قومی سلامتی کے امور کے مشیر ناصرخان جنجوعہ کو ایک تعزیتی پیغام ارسال کرکےلاہور بم دھماکے میں مرنےوالوں کے اہل خانہ، پاکستانی عوام اور حکومت کو ایران کے عوام اور حکومت کی جانب سے تعزیت پیش کی – ایران کی اعلی قومی سلامتی کے مشیر علی شمخانی نے کہا کہ اس قسم کے انسانیت سوزاقدامات کا جو دہشت گرد اور انتہا پسند عناصر کے اندھے تعصبات کا نتیجہ ہوتے ہیں کسی بھی مذہب کےعقائدسے دور کا واسطہ نہیں ہے – انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر اپنے اس طرح کے اقدامات سے صرف ان گروہوں کے مفادات کو پورا کرتے ہیں جو اپنی بقا بحران اور بدامنی میں ہی دیکھتے ہیں – ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری نے ایک بارپھر لاہور بم دھماکے میں مرنےوالوں کے اہل خانہ سے ایران کے عوام اور حکام کی جانب سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران اس حادثے میں زخمی ہونےوالوں کے لئے ہر طرح کی امداد کے لئے تیار ہے – انہوں نے اس امیدکا اظہار کیا کہ ایران اور پاکستان کےمابین زیادہ سے زیادہ تعاون اور مضبوط عزم و ارادے کی بدولت دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے مشترکہ پلان موثر طریقے سے آگے بڑھےگا اور دونوں ممالک کے سامنے اس قسم کے دہشت گردانہ اقدامات کا مقابلہ کرنےلئےراستہ پہلے سے زیادہ ہموار ہوگا

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button