پاکستان

یوم پاکستان پر ہمیں اپنے ان شہدا کو بھی یاد رکھنا ہو گا علامہ ناصر عباص جعفری

مجلس و حدت مسلمین کے سر براہ علامہ ناصر عباص جعفری کی خصوصی ہدایات پرتنظیم کے ملک بھر میں موجود صوبائی وضلعی دفاتر میں یو م پاکستان کی مناسبت سے تقریبات کا اہتمام کیا گیا اور ملک کی سلامتی و استحکام کے لیے دعائیں کی گئیں۔اس موقعہ پر وطن عزیز کو درپیش خطرات اور ان کے ازالہ کے لیے حب الوطنی اور احساس ذمہ داری کی ضرورت پر زور دیا گیا۔مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس نے مختلف وفود سے ملاقات کے دوران اس امر پر زوور دیا کہ یہ ملک ہمارا گھر ہے۔ ہمیں اس کی حفاظت بالکل اس ہی طرح کرنی ہو گئی جیسے ہم اپنے گھر کی حفاظت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا ہماری عزت، ہماری پہچان، ہماری شناخت ،ہمارے جان و مال کا تحفظ ،ہماری آزادی یہ سبھی نعمتیں اس ارض پاک کی بدولت ہمیں حاصل ہوئی ہیں۔یہ ملک ہماری نظریاتی جاگیر ہے۔ جو لوگ ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھتے ہیں وہ دراصل اسلامی نظریات کے دشمن ہیں۔ ملک کے آئین و قانون سے متصادم قوتیں پاکستان کی کبھی خیرخواہ نہیں ہو سکتیں۔آج کے دن نظریہ پاکستان کی پاسداری کے عہد کی تجدید کرنا ہو گئی لیکن یہ تجدید اپنے عمل سے کی جانی چاہیے ۔اسلام کو پارہ پارہ کرنے اور تفرقہ پھیلانے والوں کی اس ملک میں کوئی جگہ نہیں۔ جو بھی شخص یا تنظیم تفرقہ کی بات کرے اس پر فوری پابندی لگائی جائے۔ملک میں امن کے حقیقی قیام کا یہی واحد حل ہے۔ علامہ ناصر نے کہا کہ یوم پاکستان پر ہمیں اپنے ان شہدا کو بھی یاد رکھنا ہو گا جو اس ملک کے بقا کی جنگ لڑتے ہوئے اپنی جانوں کوارض پاک پر نچھاور کر گئے۔ملک کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہونے والے پاک فوج کے جانثاروں کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور دہشت گردی کی بھینٹ چڑھنے والے پاکستانیوں کی بلندی درجات کے لیے دعاگو ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button