دنیا

برسلز ایئرپورٹ پر دو دھماکے،دس ہلاک، متعدد زخمی

شیعیت نیوز: بیلجیم کے دارالحکومت برسلز کے ایئرپورٹ پر دو دھماکے ہوئے ہیں۔ بیلجیم کے میڈیا کے مطابق ان دھماکوں میں دس افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ابھی تک ان دھماکوں کی وجہ واضح نہیں ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ دھماکے ایئرپورٹ کے ڈیپارچر لاؤنج میں امیریکن ایئرلائنز کے ڈیسک کے قریب ہوئے ہیں۔ میڈیا پر دکھائے جانے والے مناظر میں ایئرپورٹ کی عمارت سے دھواں اٹھتا دیکھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button