دنیا

اسکاٹ لینڈ کے سیاسی رہنماوں کا اہل تشیع کے ساتھ تعامل کے زیر عنوان کانفرنس کا انعقاد

اسکاٹ لینڈ کی پارلیمنٹ اور حکومت کی جانب سے یورپ میں شیعہ مسلمانوں کے ساتھ باہمی تعامل کے لیے ایک ریکارڈ توڑ کانفرنس کا انعقاد کیا۔یہ کانفرنس جو اسکاٹ لینڈ کے پارلیمنٹ ممبر ’’بید کید‘‘ کے ذریعے منعقد ہوئی اس میں اس ملک کی انجمن اہل بیت(ع) نے بھی شرکت کی۔یہ بے نظیر کانفرنس ’’اسکاٹ لینڈ میں مذہبی تنوع، ایمان اور اتحاد، شیعہ مسلمان کی نگاہ میں‘‘ کے زیر عنوان اسکاٹ لینڈ کی پارلیمنٹ عمارت میں منعقد ہوئی۔اس کانفرنس کے عہدہ داروں نے شیعہ مذہب کو رسمیت دیتے ہوئے اس ملک کی ثقافتی اور مذہبی تنوع میں شیعوں کو بھی شامل کر لیا۔
اسکاٹ لینڈ انجمن اہل بیت(ع) کے مدیر اعلی سید عباس رضوی، اسکاٹ لینڈ کے وزیر ’’نکولا سٹرجن‘‘، یورپ کی کوآرڈینیٹر کمیشن کے رکن کاٹرینا فن اسچوبین، اور اس ملک کے گرجاگھروں کی جنرل اسمبلی کے ناظر انجیس مورسیون بھی اس پروگرام میں شریک تھے۔اس کے علاوہ اس ملک کی مساجد، جرگاگھر، یہودی معبد اور دیگر مذہبی انجمنوں کے نمائندے بھی اس کانفرنس میں شریک تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button