پاکستان

کراچی: امامت کا جھگڑا دیو بندی مسجد کے اندر آپس میں لڑ پڑے

 شیعیت نیوز: مسجد میں امامت کے تنا زعے پر مذ ہبی جما عت کے دو گروہوں نے مسجدکو آکھاڑہ بناڈالا ، لاتوں گھونسوں کے استعمال سے 4 افراد زخمی ہو گئے،تفصیلا ت کے مطا بق گزری تھا نے کی حدود ڈیفنس فیز 7میں واقع عمر بن عبدلعزیز مسجد میں اما مت کا تنا زعہ زشدت اختیار کر گیا ، مسجد کو اکھا ڑہ بنا کر ایک ہی فر قے کے دو گروہ آپس میں لڑ پڑے واقع کے نتیجے میں لاتوں گھونسوں کے آذادانہ استعما ل سے 4افراد 20سالہ حبیب اللہ ، 21سا لہ حمزہ،25سالہ ساجداور 35سالہ خا لد محمو د ذخمی ہو گئے ، واقع میں زخمی ہو نے والے افراد طبی امداد کے لیے ھسپتا ل منتقل ، پو لیس کے مطابق واقع میں زخمی ہو نے افراد سے تفتیش کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لا ئی جا ئیگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان گروہوں میں سے ایک گروہ شدت پسند تکفیری نظریات کا حامل ہے جسے کالعدم تنظیموں سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی اور دیگر بدماش گروہوں کی حمایت حاصل ہے، جبکہ دوسری جانب کچھ معتدل لوگ ہیں جو ان دہشتگردوں کی مخالفت کررہے ہیں ، انکا کہنا ہے شدت پسند نظریات کے حامل مولوی کو نماز پڑھانے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button