پاکستان

میری گرفتاری میں لدھیانوی ملوث تھا،اورنگزیب فاروقی کا انکشاف

شیعیت نیوز: کالعدم دہشتگرد تنظیم سپاہ صحابہ کے صدر اورنگزیب فاروقی نے تنظیمی ذمہ داروں کے اجلاس میں بات کرتے ہوئے اس بات کا انکشاف کیا کہ اسکی گرفتار میں تنظیم کا سربراہ احمد لدھیانوی ملوث تھا یہ سب اُس  نے اسٹبلشمنٹ کی ایما پر کیا۔

خفیہ ذرائع کے مطابق حال ہی میں نواز حکومت کی جانب سے ایم آر او (مُلا مفاہمتی آرڈینس ) کے تحت رہائی پانے والا دہشتگرد اورنگزیب فاروقی کراچی پہنچا ہے، ذرائع کے مطابق کراچی میں اورنگزیب فاروقی کی تنظیم پر گرفت مضبو ط ہے جہاں پہنچتے ہیں اس نےذمہ دار وں کا اجلاس اپنے گھر طلب کیااور انہیں احمد لدھیانوی کی جانے سے اسکی گرفتاری کی ساز ش کا راز فاش کیا۔

اورنگزیب فاروقی نے کہا کالعدم جماعت کے سربراہ کی اسٹبلشمنٹ کے ساتھ ساز باز تھی ، انہیں پتہ تھا کہ اسٹبلشمنٹ دہشتگردوں کا صفایہ کرنے جارہی ہے لہذا ملک اسحاق کی موت پر کسی بھی قسم کے شدید ری ایکشن کو دبانے کے لئے احمد الدھیانوی نے میری گرفتاری کا منصوبہ بنوایا، اگر میں جیل سے باہر ہوتا تو ملک اسحاق کی موت پر خاموش نہیں بیٹھتا۔

ان خبرروں کے سامنے آنے کے بعد واضح ہوگیا  ہےکہ کالعدم تنظیم اندرونی ٹوٹ پھوٹ کا شکا ر ہے، قیادت اور پارٹی رہنماوں میں آپسی اختلافات بھی شدت اختیار کرگئے ہیں تاہم ذرائع کا یہ بھی کہنا  ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے ان دہشتگرد تنظیموں کے آپسی اختلافات کو ختم کرنے پر بھی زور دیا جارہا  ہے، اس حوالے سے نواز حکومت سے سعودی عرب  نے اس کالعدم تنظیم کے سرکردہ رہنماوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ انہیں سیاسی دھارے میں لایا جاسکے.

نواز حکومت کی جانب سے اورنگزیب فاروقی کی رہائی اسی سعودی ڈیل کا نتیجہ بھی سمجھی جارہی ہے اور متوقع ہے کہ انہیں دنوں کوئٹہ میں ہزاروں شیعہ سنی مسلمانوں سمیت پاک افواج کا قاتل رمضان مینگل بھی رہا کردیا جائے۔

واضح رہے کہ ملک یہ سپاہ صحابہ (اہلسنت و الجماعت)جیسی کالعدم جماعتیں سعودی عرب کی پراکسی کا اہم کردار ہیں جو سعودی مفادات کے لئے کام کرتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button