پاکستان

پاکستانی بینک ایران کے ساتھ فوری طور پر بینکاری کو فعال کریں، مرکزی بینک

شیعیت نیوز: پاکستان کے مرکزی بینک کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کی صدرات میں ہونے والے خصوصی اجلاس میں ایران اور پاکستان کے درمیان تجارت کے فروغ کا راستہ ہموار کرنے کی غرض سے بینکوں کے کردار کا جائزہ لیا گیا ۔

پاکستان کے مرکزی بینک کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے ملک کے تمام بینکوں اور مالیاتی اداروں کو ہدایت کی کہ وہ ایران اور پاکستان کے درمیان اقتصادی تعلقات اور تجارتی لین دین کو معمول کی سطح پر لانے کے لیے بینکاری چینلوں کو فوری طور پر فعال بنائیں۔

پاکستان کے مرکزی بینک نے دو ہفتے قبل ایک نوٹس کے ذریعے،ملک کے تمام بینکوں کو مطلع کیا تھا کہ ، ایران پر عائد عالمی پابندیاں ختم کردی گئی ہیں لہذایران کے ساتھ تمام بینکاری روابط بحال کیے جاسکتے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق صدر ڈاکٹر حسن روحانی پچیس مارچ کو پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کی دعوت اسلام آباد جانے والے ہیں۔

ایران کے مرکزی بینک کے گورنر ولی اللہ سیف بھی صدر حسن روحانی کے ساتھ پاکستان جانے والے وفد میں شامل ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button