پاکستان

تفتان بارڈر زائرین مسئلے کے حل کی خاطر علامہ ساجد نقوی کا بارڈر کی جانب لانگ مارچ کرنے کا اعلان

شیعیت نیوز :  شیعہ علماٗ کونسل کےمسئول برائے شعبہ زائرین کے سربراہ علامہ مظہر عباس علوی کہاکہ اگر حکومت نے تفتان میں پھنسے زائرین کو کوئٹہ کے لئے روانہ نہ کیا تو قائد شیعہ علما کونسل سید ساجد علی نقوی خود علماء کرام کے ہمراہ کوئٹہ کے راستے تفتان پہنچیں گے پھر حالات کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔

 انہوں نے کہا کہ مسافروں کو مختلف حیلوں سے لوٹنااور ستانا ایک شرمناک فعل ہے۔اس مین ٹرانسپورٹ مافیا ورحکومتی کارندے سب مال بنا رہے ہیں۔تمام باشعور پاکستانیوں اور ملی تنظیموں کو چاہیے کہ وہ اس مسئلے کے حل کے لئے فیصلہ کن کردار ادا کریں خصوصا میڈیا سے وابستہ افراد حتیٰ کہ  سچ ٹی وی،سحر ٹیلی ویژن،شیعیت نیوز ،العارف،اخبار وحدت،جعفریہ پریس وغیرہ وغیرہ سب کو میدان میں اترنا چاہیے،اگر ہم خود زائرین کی مدد کے لئے نکل پڑیں تو کسی میں جرات نہیں کہ کوئی زائرین کے ساتھ زیادتی کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button