پاکستان

پٹرول کی قیمت کم ہو نے پرحکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا،علامہ ناظرعباس

 شیعہ علماء کو نسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہاہے کہ پیٹرول کی قیمتوں کے کم ہو نے کے باو جود حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام نظر آتی ہے مہنگائی کا بوجھ جو عوام پر پیٹرول کی آڑ میں ڈالا گیا تھا وہ بدستور با قی ہے کرایوں میں کمی کے سر کو لیشن کے باوجود بسو ں کے مالکان عوام سے من مانا کرایہ وصول کر رہے ہیں اور حکومت کی طرف سے ان کے خلاف کوئی کاروائی نظر نہیں آتی انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کے نرخ میں کمی کی گئی لیکن کراچی میں بجلی کے نرخوں میں کمی نہ ہونا حکمر انوں کی غفلت کا نتیجہ ہےعوام کو بنیادی اشیا کی عد م دستیابی کی بنیادی وجہ حکمرانوں کی کر پشن، عوام کی فلاح وبہبود کے لیے جامع پالیسی کا نہ ہو نا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button