عراق

عراق؛ روضہ حضرت عباس(ع) کی نئی ضریح مبارک تیار

شیعیت نیوز : آستانہ مقدس امام حسین(ع) کے شعبہ تعلقات عامہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ضریح کی تبدیلی اور منتقل کرنے کی تقریب میں ہزاروں عراقی شریک تھے

حضرت عباس(ع) کے ضریح مقدس کو «باب بغداد» سے «تل زینبیه» اور «بین‌الحرمین» کے راستے حرم امام حسین(ع) میں لے جایا گیا

حرم مطهر اباعبدالله الحسین(ع) کے صحن اقدس میں اس حوالے سے ایک تقریب بھی منعقد کی گئی

قابل ذکر ہے کہ حضرت عباس(ع) کے نئے ضریح کو بنانے میں انجینیرنگ کے ماہرین، خطاطوں ۔ کاریگروں اور مختلف شعبوں کے تجربہ کار افراد سے مشورے، معاونت اورکوششوں کے بعد پانچ سال کے عرصے میں مکمل کیا گیا ہے

اس ضریح کے بنانے میں 411 کلوگرم سونا اور 2750 کلوگرم چاندی استعمال ہوا ہے

حضرت عباس(ع) کے مقدس ضریح کو یوم ولادت امیرالمومنین حضرت علی(ع) کے دن زا ئرین کی زیارت کے لیے کھولا جائے گا

متعلقہ مضامین

Back to top button