مقبوضہ فلسطین

صہیونی ربی اعظم اسحاق یوسف کا نیا فتویٰ !فلسطینیوں کا قتل عام مباح ہے

شیعیت نیوز: نیوز ذرائع کے مطابق اسرائیل کے صہیونی ربی نے فتوی دیا ہے کہ جس فلسطینی شہری پر شک ہو کہ اس کے پاس چاقو ہے تو اسے قتل کرنا جائز ہے۔

یہ فتویٰ ایسا وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی فوجی فلسطینی عوام سے شدید خوف ذدہ ہیں کیونکہ عوام نے اپنی زمین کے دفاع کی خاطر صہیونی سے جنگ گلی محلوں میں  شروع کررکھی ہےاور وہ کسی بھی وقت کہیں سے بھی کسی بھی ہتھیار سے ان پر حملہ آور ہوجاتے ہیں۔
حال ہی میں کئی نوجوان لڑکیوں کو صہیونی فوجیوں نے چاقو رکھنے کے جرم میں شہید کیا ہے، ان میں سے کئی لڑکیوں نے ان صہیونی فوجیوں پر حملہ بھی کیا تھا جو انکی عزت و ناموس پر بری نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔

 فلسطین میں تیسری تحریک انتفاضہ کے آغاز سے ہی اسرائیل فوجیوں میں ایک خوف کی فضا ہے اور کئی حملوں میں اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button