پاکستان

پشاور:طالبان کا سرکاری ملازمین کی بس میں دھماکا،15جانبحق

شیعیت نیوز: سنہری مسجد روڈ کے قریب پشاور سیکریٹریٹ کے ملازمین کی بس میں کالعدم دہشتگرد تنظیم طالبان کے دھماکے سے 15 افراد ہلاک اور خواتین و بچوں سمیت 25 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق دھماکا سنہری روڈ کے قریب پشاور سیکریٹریٹ کی بس میں ہوا، جس کی آواز دور دور تک سنی گئی اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

— فوٹو: ڈان نیوز

ایس پی کینٹ پشاور کاشف ذوالفقار نے دھماکے میں 15 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بس معمول کے مطابق اپنے مقرر وقت پر مردان سے سرکاری ملازمین کو لے کر پشاور آرہی تھی، جبکہ دھماکا خیز مواد بس کے اندر نصب تھا۔

ایس ایس پی آپریشنز عباس مجید مروت کے کہا کہ بس میں 40 سے زائد افراد سوار تھے اور بظاہر دھماکا پلانٹڈ ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button