ایران

آج اسلام کا دفاع ولایت فقیہ کے دفاع کے بغیر ناممکن ہے،قاسیم سلیمانی

شیعیت نیوز: سپاہ پاسداران اسلامی کی قدس فورس کے جنرل کمانڈر نے ایران کے شہر کرمان میں مسجد الرسول(ص) میں شہداء سے متعلق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: موجودہ دور میں اہل سنت سب سے زیادہ تکفیریوں کے ثقافتی اور جانی حملوں کی زد میں ہیں۔

جنرل قاسم سلیمانی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ تکفیری گروہوں نے دو ہزار جوان عورتوں کو خرید و فروخت اور مسلمانوں کی مساجد کو مسمار کیا ہے کہا: کیا ایسے گروہوں کا مقابلہ کرنا جرم ہے؟
انہوں نے اسلام اور تشیع کے مرکز کو ایران قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دشمنیاں بڑھتی جا رہی ہیں۔ جبکہ ایران ایک صلح پسند ملک ہے اور ہمیشہ اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ برادرانہ تعلقات قائم رکھنے پر تاکید کرتا ہے۔

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ کبھی بھی ایران نے سعودی عرب کے خلاف کوئی موقف اختیار نہیں کیا کہا سعودی حکام ہمیشہ ہمارے خلاف معرکہ آراء رہے ہیں۔
سپاہ پاسداران اسلامی کے جنرل کمانڈر نے یمن پر سعودی جارحیت کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ گزشتہ ایک سال سے ایک مسلمان ملک پر سعودی حکام کا جارحانہ اقدام اور ہزاروں بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام نہ صرف اسلامی قوانین کے منافی ہے بلکہ بین الاقوامی انسانی اور اخلاقی اصولوں کے بھی خلاف ہے۔

جنرل قاسم سلیمانی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے اصولوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم کبھی بھی کسی ملک میں اس بات کی کوشش نہیں کرتے کہ اہل سنت کو شیعہ بنائیں جبکہ برعکس ہم اپنی جانوں کو اہل سنت بھائیوں کے لیے ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

انہوں نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے کہ امام راحل نے ولایت فقیہ کو اسلامی حکومت کی تشکیل کا لازمہ قرار دیا کہا: آج اسلام کا دفاع ولایت فقیہ کے دفاع کے بغیر ناممکن ہے

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button