پاکستان

بہاولپور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5دہشتگرد ہلاک

شیعیت نیوز:  محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ضلع بہاولپور میں کارروائی کرتے ہوئے پانچ مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق یہ کارروائی بہاولپور بائی پاس کے قریب کی گئی جبکہ دہشت گردوں کا تعلق مبینہ طور پر کالعدم تنظیم سے تھا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی جہاں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے دوران دہشت گرد مارے گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، جہادی لٹریچر اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مبینہ دہشت گرد سیکیورٹی اداروں پر حملہ کرنا چاہتے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button