پاکستان

34ممالک اتحاد کا جنرل راحیل شریف کو رئٹائرمنٹ کے بعد کولیشن کمانڈر بننے کی پیش کش

شیعیت نیوز: امریکی سیاسی اور عسکری ذرائع سے معلوم ہواہے کہ پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے 34ممالک کے سعودی اتحاد کا پرزور تقاضا ہے کہ وہ اپنی ریٹا ئر منٹ کے بعد34اسلامی ملکوں کے سعودی فوجی اتحاد کے کولیشن کمانڈر انچیف کا عہدہ سنبھال لیں۔ 34 ممالک کا یہ اتحاددہشتگردی سے متاثرہ ممالک میں ان دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کرےگاجنہوں نے ان ممالک کے شہر یوں کا جینااجیرن کررکھا ہے ۔ اس نئے عسکری اتحاد سے قیام سے متعلق اعلان سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلیمان نے ریاض میں ایک پریس کانفرنس کے ذریعہ کیا تھا ، مستقبل میں وہی سعودی عرب کے بادشاہ کے طور پر سامنے آرہے ہیں ، ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ پا کستا ن کی عسکری قیادت کی ایران اور سعودی عرب سے متعلق پالیسیاں جس طرح نیوٹرل پوزیشن میں موجود ہیں وہ اسی طرح برقرار رہنگی اور اس عہدہ کے سبب پاک فوج کی پالیسیوں میں کسی بھی قسم کی کوئی تبدیلی واقع نہیں ہو گی۔

دیکھنا یہ ہے کہ جنرل راحیل شریف جنہوںنے پاکستان میں تکفیری دہشتگردوں کی کمر توڑ کر پاکستان میں مقبول آرمی چیف ہونے کا اعزاپایا ہے وہ ریٹائرمنٹ کے بعد سعودی عرب کے بنائے گئے تکفیری اتحاد کے کمانڈر انچیف بنتے ہیں یا نہیں، کیونکہ کہ معتدد میڈیا رپورٹس سے ثابت ہے کہ سعودی عرب کا ہدف دہشتگردی کے خلاف جنگ نہیں بلکہ شام و عراق میںبرسرپیکار تکفیری سعودی دہشتگردوں کو سپورٹ کرنا ہےجو روس،ایران،عراق و شام کے اتحاد ی فوج کی وجہ سے پسپائی کا شکار ہوگئے ہیں، جبکہ اہم تو یہ ہے کہ ۵۰ اسلامی ملکوں میں سے صرف ۳۴ ممالک کو اس اتحاد میں شامل کیا گیا ہےجبکہ اہم اور اسلامی دنیامیں اثرو رسوخ رکھنے والے ممالک ایران، لبنان، شام، عراق اور فلسطین اس اتحاد کا حصہ نہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button