دنیا

امریکہ ترکی کے راستے شام میں دہشت گردوں کو اسلحہ فراہم کر رہا ہے: گلوبل ریسرچ

گلوبل ریسرچ نامی ویب سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ ترک حکومت عوام سے اس بات کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے کہ ان کا ملک شام میں دہشت گردوں کے لیے امریکہ اور اس کے عرب اتحادیوں کے فراہم کردہ اسلحہ کی ترسیل کا راستہ بنا ہوا ہے۔

گلو بل ریسرچ کے مطابق ترکی کے اخبار، روزنامہ زمان کے چیف ایڈیٹر کو اسی بات کے انکشاف کے باعث جیل میں بند کردیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود روزنامہ زمان نے ایک رپورٹ میں کھل کر لکھا کہ ترک صدر نے دہشت گردوں کے ساتھ مل کر ملکی آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ مذکورہ اخبار کو حکومت نے بند کردیا ۔ اس سے پہلے ترکی کے ایک اخبار نے انکشاف کیا تھا کہ حکومت نے ہتھیاروں سے لدے کئی ٹرک شام میں دہشت گردوں کے لیے ارسال کیے ہیں۔

حکومت ترکی نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ مذکورہ ٹرک امدادی سامان لیکر ترکی سے شام گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button