لبنان

لبنان کے خلاف سعودی عرب کے مخاصمانہ اقدامات بے سود

النشرہ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق علامہ عفیف النابلسی نے کہا کہ خلیج فارس تعاون کونسل کی جانب سے حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیئے جانے سے استقامت کے مجاہدین کے عزم میں کوئی خلل واقع نہیں ہوگا۔

علامہ عفیف النابلسی نے خلیج فارس تعاون کونسل کے اعلامیے کی مذمت کرتے ہوئے اسے اسرائیل اور امریکہ کا اعلامیہ قرار دیا اور کہا کہ یہ اعلامیہ خطے کی اقوام خصوصا فلسطینی، شامی، یمنی اور عراقی اقوام پر روا رکھے جانے والے مظالم کو جائز ظاہرکرنے کے مقصد سے جاری کیا گیا ہے۔

علامہ عفیف النابلسی نے مزید کہا کہ جب آل سعود کے حکام غفلت اور گمراہی کا شکار تھے اس وقت حزب اللہ کے مجاہدین نے امت اسلامیہ کو عزت و عظمت سے ہمکنار کیا اور جب استقامت کے مجاہدین اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ لڑ رہے تھے اس وقت سعودی حکام اس قابض حکومت کے ساتھ ذلت آمیز ساز باز کرنے کے درپے تھے۔

واضح رہے کہ خلیج فارس تعاون کونسل نے بدھ کے دن حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا اور کہا کہ اس نے اس سلسلے میں بعض فیصلے کئے ہیں۔ خلیج فارس تعاون کونسل کے اس اقدام کے خلاف پورے خطے خصوصا لبنان میں شدید احتجاج کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button