دنیا

بحرین؛ شیعہ عقائد پر سختی کے خلاف علما کا رد عمل

شیعیت نیوز: مناما پوسٹ کے مطا بق شیعہ علمانے بحرین کے وزیر داخلہ شیخ راشد بن عبدالله آل‌خلیفه کے بیان کی سخت مذمت کی ہیں جسمیں کہا گیا ہے کہ شیعوں کی سرگرمیوں پر نظارت کی جائے گی.

علما نے خبردار کیا ہے کہ اس طرح کے بیانات اور اقدامات کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا.

علما کا کہنا ہے کہ شیخ راشد بن عبدالله آل‌خلیفه کا یہ کہنا کہ اسلامی تحریک ایران کی ولایت فقیہ کی تقلید کررہی ہے درست نہیں اور اس تحریک کا مقصد عدالت اور عوامی حقوق کو پورا کرنا ہے

علما نے بحرینی شیعوں کی شہریت ختم کرنے اور انکو سا ئیڈ لگانے کی پالیسیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے عوامی حقوق پر توجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے

العالم نیوز کا کہنا ہے کہ سنی سوشل ایکٹویسٹ ابراہیم شریف کو بھی آل خلیفہ کی مخالفت پر ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے.

 

متعلقہ مضامین

Back to top button