ایران

ہمارا ووٹ امام انقلاب اور شہیدوں کی ارمانوں کا مثبت جواب ہےآیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی

مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ حسین نوری ہمدانی نے مجلس شورای اسلامی اور مجلس خبرگان رہبری کے انتخابات میں حصہ لیتے ہوئے پولینگ کے شروع ہوتے ہی اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا۔
انہوں نے ووٹ ڈالنے کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: ہم سب پر ضروری ہے کہ ہم اپنی تقدیر کو اپنے ہاتھوں سے رقم کر کے اسلامی جمہوریہ ایران میں وحدت اور یکجہتی کا ثبوت دیں اور دشمن کے منہ پر زور دار طمانچہ ماریں۔
آیت اللہ نوری ہمدانی نے مزہد کہا: ہمارا ووٹ دینے کا مطلب امام انقلاب اور شہیدوں کی ارمانوں کا مثبت جواب دینا ہے اور امید ہے کہ ملت ایران بھی پورے جوش و جذبے کے ساتھ پولننگ اسٹیشنوں پر حاضر ہو گی اور متعہد، انقلابی اور ملک کی مشکلات سے آگاہ افراد کو اپنا ووٹ دے گی۔
واضح رہے کہ آج بروز جمعہ ۲۶ فروری کی صبح آٹھ بجے پورے ایران میں اسلامی پارلیمنٹ کے دسویں دور اور مجلس خبرگان رہبری کے پانچویں دور کے انتخابات کا آغاز ہوا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button